پاکستان نے بھارت کو دوطرفہ ہاکی سیریز کرانے کی تجویز پیش کردی،ہم نے بھارت کو سیریز کی تجویز پیش کی ہے اور ہم بھارتی جواب کا انتظار کر رہے ہیں،طاہر زمان

جمعہ 24 جنوری 2014 03:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جنوری۔2014ء)پاکستان نے بھارت کو دوطرفہ ہاکی سیریز کرانے کی تجویز پیش کردی،بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ طاہر زمان نے بتایا کہ ہم نے بھارت کو دوطرفہ ہاکی سیریز کرانے کی تجویز پیش کی ہے اور ہم بھارت کی طرف سے جواب کا انتظار کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ سیریز کرانے کیلئے پیغام بھیجا ہے،پاکستان نے اسے منظور کرلیا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم بھارتی ہاکی کی طرف سے منظوری کے خط کا انتظار کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہم نہ صرف سینئر ٹیم بلکہ جونےئر انڈر۔

(جاری ہے)

14،انڈر۔16اور قومی سطح کی ٹیموں کے مقابلوں کے بارے سوچ رہے ہیں،یہ تبادلہ متواتر ہوگا،انہوں نے کہا کہ میں پر امید ہوں کہ ہم جلد پاک بھارت ہاکی مقابلے دیکھیں گے،انہوں نے کہا کہ یہ مقابلے ہر سطح پر ہوں گے،کچھ میچ بھارت اور کچھ پاکستان میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :