واشنگٹن کی طرف سے جاسوسی غیر قانونی ہے، امریکی تنظیم

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:36

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)ایک امریکی تنظیم کی تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ واشنگٹن کی طرف سے عوام کی جاسوسی کے ذریعے ڈیٹا جمع کرنے کا عمل غیرقانونی ہے، جسے فوراروک دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

امریکی ادارے Privacy and Civil Liberties Oversight Board (پی سی ایل او بی) نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ وسیع پیمانے پر خفیہ معلومات جمع کرنے کا یہ منصوبہ متعدد وجوہات کی بنا پر غیر قانونی ہے۔ اس کے علاوہ انسداد دہشت گردی کی کوششوں میں بھی اس عمل سے کوئی خاص مدد نہیں مل رہی۔ امریکا کو مطلوب اور روس میں سیاسی پناہ لینے والے این ایس اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے اس رپورٹ کو سراہا ہے۔

متعلقہ عنوان :