وسطی افریقہ ‘ نسلی فسادات میں 16 افراد ہلاک ہوگئے‘ نو منتخب صدر کا تمام گروپوں سے کارروائیاں روکنے کا مطالبہ

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:38

بنگوئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء) وسطی افریقہ میں نسلی فسادات کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک ہوگئے۔ نو منتخب صدر سمباپنندہ نے تمام گروپوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی کارروائیاں روک دیں مسلح گروپ ہتھیار پھینک دیں تاکہ امن و امان کو بحال کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے ساتھ بات چیت کے دوران صدر سمباپنندہ کا کہنا تھا کہ عیسائی مسلح گروپ ملک سیحب الوطنی کا ثبوت دیں اور تشدد کے راستے کو ترک کردیں زیادہ دیر تک غیر یقینی صورتحال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ریڈ کراس کے نمائندہ انٹونی مباؤ بوگو نے کہا ہے کہ نارتھ پی کے 12 مسلمانوں کے خلاف تشدد کا گڑھ ہے نسلی بنیاد پر ایک دوسرے پر حملے کررہے ہیں اور اس تشدد کی لہر میں تقریباً سولہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :