پاپ گلو کار جسٹن بیبر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)گلو کار جسٹن بیبر کو میامی کورٹ سے ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ۔انہیں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

نو عمر پاپ سٹار جسٹن بیبر کو جمعرات کے روز ان کے دوست گلوکار خلیل شریف کے ساتھ نشے کی حالت میں تیز رفتاری سے کار چلاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔میامی کورٹ میں پیش کئے جانے پر جسٹن بیبر کو25 سو ڈالر جبکہ خلیل شریف کی ہزار ڈالر کے عوض ضمانت منظور کر لی گئی ۔