سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سخت سکیورٹی میں ادا کر دی گئی، چار افراد کی تدفین ہزارہ ٹاوٴن قبرستان جبکہ دیگر کی تدفین بہشت زینب قبرستان میں کی گئی ،تفتان میں پھنسے زائرین کو سخت سیکورٹی میں دالبندین ایئرپورٹ پہنچا کر بذریعہ طیارہ کوئٹہ منتقل کردیا گیا

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء) سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ سخت سکیورٹی میں ادا کر دی گئی مشتعل افراد نے زبردست نعرے بازی کی سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے مشتعل افراد نے نعرے بازی بھی کی نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے علاقے کی ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی نگرانی کی گئی۔

چار افراد کی تدفین ہزارہ ٹاوٴن قبرستان جبکہ دیگر کی تدفین بہشت زینب قبرستان میں کی گئی منگل کے روز دہشت گردوں نے ایران سے آنے والی زائرین کی بس پر خودکش حملہ کیا تھا جس میں انتیس افراد جاں بحق ہوئے واقعہ کیخلاف ورثا نے سخت سردی کے باوجود میتیں رکھ کر دو دن تک دھرنا دیئے رکھا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور پرویز رشید کی یقین دہانی کے بعد لواحقین نے گزشتہ شب دھرنا ختم کیا۔

ادھرتفتان میں پھنسے ہوئے زائرین کو سخت سیکورٹی میں دالبندین ایئرپورٹ پہنچا کربذریعہ طیارہ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ذرائع کے مطابق سانحہ مستونگ کے بعدسخت سیکورٹی کی پیش نظر ایران ،عراق ،شام سے آئے ہوئے 301 زائرین میں سے 150 کودالبندین سے بذریعہ طیارہ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا 151 کو منتقل کیا جارہاہے ۔سانحہ مستونگ کے بعد عراق اور شام سے آنے والے زائرین کے سات بسوں پر مشتمل 301زائرین تفتان باڈر پاسپورٹ گیٹ سے چار روز قبل داخل ہوئے تھے مستونگ سانحہ کے بعد سخت سیکورٹی میں تفتان سے دالبندین لایا گیا دالبندین اہرپورٹ روڈ سے منسلک تمام راستوں کو پولیس ایف سی کے اہلکاروں سیکورٹی کیلئے تعینات کیا تھا سانحہ مستونگ کے بعد حکومت بلو چستان نے زائرین کو بحفاظت کوئٹہ پہنچانے کیلئے انہیں ایئرفورس کے طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا علاو ازین ڈپٹی کمشنر چاغی کی ہدایت پر 97زائرین کو نوکنڈی کے مقام پر روک لیا گیا اور زائرین کو واپس تفتان جانے کیلئے کہا گیا جبکہ زائرین نے تفتان واپس جانے سے انکار کر دیا اور اصرار کیاکہ حکومت ہمیں بحفاظت کوئٹہ پہنچا نے کا اہتمام کرے زائرین نے نوکندی کے مقام پر قو می شاہراہ پر دھرنابھی دیا ۔