کئی ماہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان ایڈہاک بنیادوں پر کام کرنے لگا، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوسکا

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)پچھلے کئی ماہ سے الیکشن کمیشن آف پاکستان ایڈہاک بنیادوں پر چل رہا ہے ، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لئے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان تاحال کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فخر الدین جی ابراہیم کے استعفے کے بعد کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال نیا چیف الیکشن کمشنر تعینات نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے وزیراعظم اور قائد حزب اختلاف کے درمیان کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہوسکا ۔

جب خبر رساں ادارے نے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ۔ وزیراعظم وقت نکالیں اور کچھ نام تجویز کریں تاکہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا عمل شروع ہوسکے ۔