محکمہ صحت نے راولپنڈی کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:32

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)محکمہ صحت نے راولپنڈی کے سیوریج پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی جس کے بعد راولپنڈی میں پولیو پھیلنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔جمعہ کے روز ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت ہر ماہ بعد ضلعی سطح پر پانی کے نمونے اکٹھے کر کے ان کی چیکنگ کرتا ہے اور جہاں پر بھی مثبت نمونے آجائیں تو وہاں پر مانیٹرنگ سخت کر دی جاتی ہے اور ہاں پر خصوصی مہم چلائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت نے ہر ماہ کی طرح اس مرتبہ بھی لاہور ۔راولپنڈی ،ملتان اور فیصل آباد سے پانی کی ٹیسٹ کے کے لئے جس میں راولپنڈی کے سیوریج پانی میں پولیو کے مثبت رزلٹ سامنے آئے ہیں جبکہ لاہور ،ملتان اور فیصل آباد میں سیوریج پانی کے نمونے منفی آئے ہیں ۔اس حوالے سے محکمہ صحت نے کہا کہ اب راولپنڈی میں اگلے ماہ سے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی اور انسداد پولیو کے لئے خصوصی مہم چلائی جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :