گوجرانوالہ خرم دستگیر کی آمد پر فائرنگ ، آئی جی پنجاب پولیس نے نوٹس لے لیا ، 2گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم ، پولیس کا خرم دستگیر کے گھر پر چھاپہ ، تین لیگی کارکن گرفتار ، کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ ، دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء) آئی جی پنجاب پولیس نے گوجرانوالہ میں ہوائی فائرنگ کا نوٹس لے لیا ، ملزموں کو دو گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم ، پولیس نے خرم دستگیر کے گھر پر چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں خرم دستگیر کی آمد پر ان کے حامیوں نے ان کے استقبال کیلئے اندھا دھند ہوائی فائرنگ کی جس سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے واقع کے بعد آئی جی پولیس نے فائرنگ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزمو ں کو دو گھنٹے کے اندر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعد پولیس نے خرم دستگیر کے گھر پر چھاپہ مارا اور ایک لیگی کارکن عمر جاوید بٹ سمیت دیگر دو کو گرفتار کرلیا ۔

کارکنوں کی گرفتاری کے بعد لیگی کارکن نے خرم دستگیر کے گھر جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا پولیس دیگر کارکنوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :