بھارت نے پاکستان کے ساتھ نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی،پاکستان کے ساتھ متحدہ عرب امارات اور شارجہ سمیت کسی بھی مقام پر سیریز کھیل سکتے ہیں‘ سنجے پٹیل

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:27

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء) بھارت نے پاکستان کے ساتھ نیوٹرل مقام پر سیریز کھیلنے پرآمادگی ظاہر کردی بھارتی سیکرٹری بورڈ کے مطابق بھارت پاکستان کے ساتھ کسی بھی نیوٹرل مقام پر کرکٹ سیریز کھیلنے کے لئے تیار ہے سنجے پٹیل نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ متحدہ امارات اور شارجہ سمیت کسی بھی مقام پر سیریز کھیل سکتے ہیں اور ہم متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر سیریز پر غور کررہے ہیں‘ بھارتی ٹیم 2015 تک مصروف ہے مگر پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لئے وقت نکالا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :