قطر،پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کوسات وکٹوں سے شکست دیکر ویمن ٹی20سہ فریقی سیریز ، جویریہ خان ویمن آف دی میچ ، جنوبی افریقہ کی این لی ویمن آف دی سیریزقرار پائیں

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:28

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے پی سی بی قطرویمن ٹی ٹونٹی سہ فریقی سیریزکے فائنل میں جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کوسات وکٹوں سے شکست دیکرسیریزاپنے نام کرلی ،پاکستان کی طرف سے جویریہ خان کوویمن آف دی میچ جبکہ جنوبی افریقہ کی این لی کوویمن آف دی سیریزقراردیاگیا۔جمعہ کوکھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کرجنوبی افریقہ کوپہلے بیٹنگ کی دعوت کی ۔

(جاری ہے)

جنوبی افریقہ نے مقررہ بیس اوورزمیں نووکٹوں کے نقصان پرصرف 68رنزبنائے،پاکستان کی طرف سے اسماویہ اقبال اورثانیہ خان نے دو،دووکٹیں حاصل کیں جبکہ نداڈارنے ایک کھلاڑی کوآوٴٹ کیا،جنوبی افریقہ کی چار کھلاڑی رن آوٴٹ ہوگئیں ،جنوبی افریقہ کی جانب سے میریزانے کیپ نے سب سے زیادہ چالیس رنزبنائے۔69رنزکے تعاقب میں پاکستانی ٹیم نے ہدف 16.1اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پر72رنزبناکرپوراکرلیا،پاکستان کی طرف سے جویریہ خان نے 38رنزکی اننگزکھیلی جبکہ بسمہ معروف نے 14رنزبنائے اس طرح پاکستان نے فائنل میچ سات وکٹوں سے اپنے نام کرلیا،پاکستان کی جویریہ خان کومیچ کی بہترین کھلاڑی جبکہ جنوبی کھلاڑی کی این لی کوٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قراردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :