پنجاب یوتھ فیسٹیول، تحصیل سطح پر مقابلوں کاساتواں روز ، 85 ہزار سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت ،صوبہ بھر میں کھلاڑیوں کا جوش و خروش بھرپور رہا، 19,661کھلاڑی مقابلوں میں کامیاب رہے، گرلز کراٹے کے مقابلے بھی ہوئے

ہفتہ 25 جنوری 2014 07:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جنوری۔2014ء)پنجاب یوتھ فیسٹول میں تحصیل کی سطح پر ہونے والے مقابلے اختتامی مراحل میں داخل ہوگئے۔ ساتویں روز بھی کھلاڑیوں کا جوش و خروش بھرپو رہا۔ مجموعی طورپر 85101 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا اور 19,661 کامیاب قرار پائے۔ لاہور کے راوی ٹاؤن میں 722 کھلاڑیوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا جہاں44 کامیاب ہوئے۔

ہاکی ایونٹ میں خالد الیون نے نصیر الیون کو شکست دی ، فٹبال ایونٹ مصطفی کلب نے جیتا جبکہ والی بال میں مدثر الیون نے کامیابی حاصل کی۔ نشتر ٹاؤن میں 178 کھلاڑی مقابلوں میں شریک ہوئے اور 20 نے کامیابی سمیٹی۔ کرکٹ ہارڈ بال کے ایونٹ میں اعظم الیون نے رمضان الیون کو شکست دی۔ ویٹ لفٹنگ میں مستنصر اور باڈی بلڈنگ میں فرقان علی کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

واہگہ ٹاؤن میں 268 کھلاڑی میدان میں اترے جن میں سے134 کامیاب رہے۔

کرکٹ میں حنیف الیون نے عمران الیون کو ہرایا رسہ کشی کا مقابلہ حفیظ کلب نے جیتا جبکہ والی بال میں بشیر الیون فاتح رہا۔ سمن آباد ٹاؤن میں 171 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا اور 17 نے کامیابی حاصل کی۔ ویٹ لفٹنگ میں کامران اور کرکٹ میں سہیل الیون فاتح رہے۔ داتا گنج بخش ٹاؤن میں 202 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں شرکت کی جن میں16 کامیاب قرار پائے۔

شالیمار ٹاؤن میں 20 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں شرکت کی جن میں10نے کامیابی حاصل کی۔ گلبرگ ٹاؤن میں 20 پہلوانوں نے کشتی کے مقابلے میں زور آزمائی کی جن میں 6کامیاب ہوئے۔ بلوپہلوان نے کالا پہلوان، جیدا پہلوان نے مالو پہلوان کو شکست دی۔ عزیز بھٹی ٹاؤن میں 412 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں126 نے کامیابی سمیٹی۔ کرکٹ کا مقابلہ طارق الیون نے جیتا ، ویٹ لفٹنگ میں جاوید اور انور نے کامیابی حاصل کی ۔

ہاکی کا ایونٹ سٹار کلب نے جیتا۔اقبال ٹاؤن میں 749 کھلاڑی مقابلوں میں شریک ہوئے جہاں69 فاتح رہے۔ شطرنج میں عامر نے رافع کو رسہ کشی میں حبیب کلب نے مشتاق کلب کو ہرایا۔ بیڈمنٹن میں شکیل نے عمیر جبکہ آصف نے عقیل کو شکست دی۔ لاہور ڈویژن کے اضلاع شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ صاحب کی تحصیلوں میں 18,810 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں شرکت کی جہاں 906 کامیاب قرار پائے۔

راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع چکوال، اٹک اور جہلم کی تحصیلوں میں 12,036کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں 807 نے کامیابی حاصل کی۔ سرگودھا ڈویژن کے اضلاع بھکر، خوشاب اور میانوالی کی تحصیلوں میں 17,625 کھلاڑی مقابلوں میں شریک ہوئے جہاں 5,847 کامیاب قرار پائے۔ گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع حافظ آباد، سیالکوٹ ، منڈی بہاؤالدین ، گجرات اور نارووال کی تحصیلوں میں 5,192 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا جہاں 1641 کامیاب رہے۔

فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کی تحصیلوں میں 2,760 کھلاڑی مقابلوں میں شریک ہوئے جن میں 631 کامیاب قرار پائے۔ ساہیوال ڈویژن کے اضلاع اوکاڑہ اور پاکپتن کی تحصیلوں میں 5,145 کھلاڑی مقابلوں میں شریک ہوئے جن میں1,016 کامیاب رہے۔ ملتان ڈویژن کے اضلاع وہاڑی ، لودھراں اور خانیوال کی تحصیلوں میں 6,641کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیااور 2,633 کامیاب قرار پائے۔ بہاولپور ڈویژن کے اضلاع بہاولنگر، رحیم یار خان میں 4,063 کھلاڑی مقابلوں میں شریک ہوئے جن میں2,474 کامیاب رہے۔ ڈیرہ غاز یخان ڈویژن کے اضلاع راجن پور، لیہ اور مظفر گڑھ کی تحصیلوں میں 2,678 کھلاڑیوں نے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے708 کامیاب قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :