امریکی ریاست میری لینڈ کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3 ہلاک ،پولیس اور ایمرجنسی حکام کی علاقہ مکینوں کو شاپنگ مال سے دور رہنے کی تلقین

اتوار 26 جنوری 2014 08:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء) امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کے ایک شاپنگ مال میں فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس نے مال میں ہونے والی فائرنگ میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔فوری طور پر حملہ آور کے بارے میں کوئی معلومات نہیں مل سکی ہیں۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ کولمبیا میں واقع ایک شاپنگ مال میں ہفتے کے روز پیش آیا۔ پولیس اور ایمرجنسی حکام نے علاقہ مکینوں کو شاپنگ مال سے دور رہنے کی تلقین کی ہے۔واضح رہے کہ کولمبیا مال ریاست میری لینڈ کا ایک بڑا مال ہے جس میں لگ بھگ 200 دکانیں ہیں۔ یہ مال امریکی دارالحکومت سے تقریباً 30 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :