مسجد اقصی کی جگہ مندر تعمیر کرنے پر غورکررہے ہیں،اسرائیل،اسرائیلی منصوبہ انتہائی قابل مذمت ہے، فلسطین

اتوار 26 جنوری 2014 08:40

بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء)اسرائیل نے کہا ہے کہ مسجد اقصی کو مندرمیں تبدیل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل وزیر تعمیرات و ہاؤسنگ اوڑی اپریل نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلا اور دوسرا مندر کئی سال پہلے اسی جگہ تباہ کئے گئے تھے جہاں آج مسجد اقصی قائم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ ہم مسجد اقصی کی جگہ تیسرا مندر تعمیر کرنے پر غور کررہے ہیں ۔دریں اثناء فلسطین نے اسرائیل کے اس منصوے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی عرب اور اسلامی تاریخ منانے کی کوشش کا حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :