ایچ ای سی کی ٹیم نے سعدیہ خان سکی کپ 2014 جیت لیا، بچوں میں لڑکوں کی کیٹگری میں پی اے ایف نے ٹرافی جیتی جبکہ لڑکیوں کی کیٹیگری پنجاب سکی ایسوسی ایشن کی ٹیم فاتح قرار پائی

اتوار 26 جنوری 2014 08:31

نلتر،گلگت(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جنوری۔2013ء) پی اے ایف سکی ریزارٹ میں سعدیہ خان کپ کے مقابلے ہفتہ کو اختتام پذیر ہوگئے۔ گروپ کیپٹن سید عبداللہ،بیس کمانڈر پی اے ایف بیس کالا باغ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی نے جیتنے والوں میں ٹرافیاں اور ایوارڈ ز تقسیم کئے۔ایچ ای سی کی ٹیم اس سال کپ کی فاتح قرار پائی ۔ سعدیہ خان کپ کے ساتھ ساتھ بچوں (لڑکے اور لڑکیوں ) کے مقابلے بھی اختتام پذیر ہو گئے۔

بچوں میں لڑکوں کی کیٹیگری میں پی اے ایف نے ٹرافی جیتی جبکہ لڑکیوں کی کیٹیگری پنجاب سکی ایسوسی ایشن کی ٹیم فاتح قرار پائی۔یہ مقابلے پی اے ایف سکی ریزارٹ نلتر میں تین دن تک جاری رہے۔ پاکستان کی مختلف سکی ایسوسی ایشیز کے اسکیئرز نے منفی درجہ حرارت میں ان مقابلوں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

تماشائیوں سکی سے محبت کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد اس چیمپئن شپ کو دیکھنے کیلئے آئی تھی۔

سلالم مقابلوں میں ایچ ای سی کی آمنہ ولی نے طلائی،پی اے ایف کی فاطمہ سہیل نے چاندی اور ایچ ای سی کی عرفہ ولی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔جانٹ سلالم میں پی اے ایف کی فاطمہ سہیل نے سونے،ایچ ای سی کی عرفہ ولی نے چاندی اور ایچ ای سی کی آمنہ ولی نے کانسی،بچیوں کے سکی مقابلوں کی کیٹگری ون میں سلالم میں پنجاب کی عشا رحمان نے طلائی،سندھ کی رافت خان نے چاندی،کیٹگری ٹو میں سلالم مقابلوں میں پی اے ایف کی خشیم صاحبہ نے طلائی،پی اے ایف ہی کی رقیہ نے چاندی اور پی اے ایف ہی کی عاصمہ افضل نے کانسی،جائنٹ سلالم میں بھی پی اے ایف کی ہی انہی کھلاڑیوں نے بالترتیب طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔

کیٹگری ون میں ٹرافی پنجاب سکی ایسوسی ایشن نے حاصل کی۔لڑکوں کے سکی مقابلوں کی کیٹگری ون میں سلالم اور جائنٹ سلالم مقابلوں میں پی اے ایف کے وقاص اعظم نے طلائی،زاہد عباس نے چاندی اور جی بی ایس سے کے ممتاز عالم نے کانسی کے تمغے حاصل کئے۔کیٹگری ٹو میں پی اے ایف کے محمد جمیل،جی بی ایس اے کے عبدالرزاق اور پی اے ایف کے سیف اللہ نے بالترتیب سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے اقور مجموعی طور پر کیٹگری ون میں ٹرافی پی اے ایف سکی ٹیم نے حاصل کی۔

متعلقہ عنوان :