پرویز مشرف کے دل کی شریانیں کلیئر قرار، غیر ملکی ڈاکٹروں کی رپورٹ موصول

پیر 27 جنوری 2014 08:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) سابق صدر پرویز مشرف کو راولپنڈی کے فوجی اسپتال میں داخل ہوئے 24 روز ہوگئے، ان کی بیرون ملک بھیجی گئی میڈیکل رپورٹس اے ایف آئی سی کو موصول ہوگئیں، غیرملکی ڈاکٹروں نے سابق صدر کے دل کی شریانوں کو کلیئر قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی کی اے ایف آئی سی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک بھجوائی گئی ابتدائی میڈیکل رپورٹس واپس موصول ہوگئی ہیں، غیر ملکی ڈاکٹرز کے مطابق سابق صدر کے دل کی شریانوں میں کوئی رکاوٹ نہیں اور ٹھیک کام کر رہی ہیں، تاہم وہ ذہنی دباوٴ کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق کہ پرویز مشرف نے اتوار کو اسپتال میں 10 منٹ واک کی، ان کی انجیوگرافی سے متعلق فیصلہ پیر کو کئے جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ انجیوگرافی کے معاملے پر امریکا کے میو اور کیلی وینٹ اسپتال سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ سابق صدر اپنی انجیوگرافی اور مزید علاج بیرون ملک کروانا چاہتے ہیں، ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو گھر منتقل ہونے کا مشورہ دیا ہے تاہم وہ مزید کچھ روز اسپتال میں رہنا چاہتے ہیں، وہ 2 جنوری سے ملٹری اسپتال میں داخل ہیں۔

متعلقہ عنوان :