وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کی ملاقات، ایوی ایشن ڈویژن اور پی آئی اے کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی

پیر 27 جنوری 2014 08:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایوی ایشن ڈویژن اور پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران معاون خصوصی نے وزیر خزانہ کو ایوی ایشن ڈویژن اور پی آئی اے کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا وزیر خزانہ نے معاون خصوصی کو کہا کہ وہ وزیراعظم کی منظوری کیلئے ایک سمری تیار کریں ۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ مسائل کا تعین کریں اور اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 28 جنوری کو ہونے والے اجالس میں یہ سمری پیش کر ٍیں تاکہ اس پر کوئی فیصلہ کیا جاسکے۔ ملاقات میں سیکرٹری فنانس ڈاکٹر وقار مسعود اور وزارت خزانہ کے مشیران اسد امین بھی موجود تھے۔