تین سال بعد پاک امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات (آ ج) واشنگٹن میں ہوں گے ، سرتاج عزیز اورجان کیری ملاقات میں سٹریٹجک مذاکرات کا روڈ میپ تیار کریں گے،پاکستان امریکی مارکیٹوں تک بہتر رسائی اور براہِ راست امریکی سرمایہ کاری چاہتا ہے، سرتاج عزیز،مذاکرات میں سلامتی اور اقتصادیات پر بات اور مستقبل کے تعلقات کی منصوبہ بندی کی جائیگی،امریکی اہلکار
پیر 27 جنوری 2014 08:29
واشنگٹن( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء)قومی سلامتی وخارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ایک اہم ملاقات (آج)پیر کو واشنگٹن میں ہوگی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک ڈائیلاگ کیلئے روڈ میپ کو حتمی شکل دی جائے گی۔سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان امریکی مارکیٹوں تک بہتر رسائی اور پاکستان میں براہِ راست امریکی سرمایہ کاری بھی چاہتا ہے جبکہ امریکی اہلکار کے مطابق امریکہ کی کوشش ہوگی کہ مذاکرات میں سلامتی اور اقتصادیات پر بات کی جائے اور مستقبل کے تعلقات کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔
اس ملاقات اور سٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کیلئے مشیر خارجہ امور و قومی سلامتی سرتاج عزیز اور پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف امریکہ پہنچ چکے ہیں جہاں اعلیٰ حکام اور سفارتخانہ کے اہلکاروں نے ان کا خیرمقدم کیا۔(جاری ہے)
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک بیان کے مطابق سرتاج عزیز اور جان کیری کی ملاقات امریکی محکمہ خارجہ میں ہوگی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کو وسعت دینے سے متعلق معاملات پر غور کیا جائے گا۔
جان کیری نے اس ملاقات کا اعلان گزشتہ سال اگست میں دورہ پاکستان کے دوران کیا تھا۔اسٹریٹیجک مذاکرات میں گزشتہ 6 ماہ کے دوران ہونی والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا اور دو طرفہ تعاون کے معاملات میں شراکت داری بڑھانے کے مواقعوں کی نشاندہی کی جائے گی۔بیان کے مطابق سرتاج عزیز اور جان کیری کی ملاقات کے دوران میڈیا کو ابتدائی بات چیت تک رسائی دی جائے گی جبکہ یہ ملاقات اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر براہ راست بھی دکھائی جائے گی ۔تین سال بعد پاکستان اور امریکہ کے درمیان سٹریٹیجک مذاکرات کا دوبارہ آغازہورہا ہے ۔ دونوں ملکوں نے معیشت و تجارت، انسداد دہشت گردی ،قومی سلامتی، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت او ردیگر شعبوں میں تعلقات کے فروغ کیلئے کئی ورکنگ گروپ بنا رکھے ہیں اور ان ورکنگ گروپوں کے اجلاسوں کے بعد وزراء خارجہ کی سطح پر ان سٹریٹجک مذاکرات میں پیشرفت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔مذاکرات کے اس مرحلہ میں بھی دونوں ملکوں کے درمیان وزارتی سطح کے مذاکرات میں ورکنگ گروپس کی پیش رفت کاجائزہ لیاجائے گا۔دفاع، توانائی ، معیشت ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسداد دہشت گردی سمیت دوطرفہ تعاون کے مختلف شعبوں میں شرکت داری کیلئے تجاویز اور مواقع پربھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔ دفترخارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان اس موقع کو تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے سمیت اقتصادی ترقی کیلئے ترجیحات کو اجاگر کرنے کیلئے بروئے کار لائے گا۔گذشتہ برس اگست میں امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری کے ہمراہ مذاکرات کی بحالی کا اعلان کرتے ہوئے پاکستانی وزیرِ اعظم کے مشیر سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات کا خواہاں ہے اور پاکستان امریکی مارکیٹوں تک بہتر رسائی اور پاکستان میں براہِ راست امریکی سرمایہ کاری بھی چاہتا ہے۔پاکستان اور امریکہ کہ درمیان 2010 میں سٹریٹیجک مذاکرات کا آغاز ہوا تھا تاہم 2011 ء میں اسامہ بن لادن کی خفیہ کارروائی میں ہلاکت سمیت کئی واقعات دونوں ممالک میں تلخی کا سبب بنے اور یہ مذاکرات بھی تعطل کا شکار ہوئے۔پاکستان نے سلالہ چیک پوسٹ پر امریکی ہیلی کاپٹرز کے حملے میں چوبیس فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کو پاکستان کے راستے تیل اور دوسری رسد کی فراہمی روک دی تھی۔ اس کے علاوہ صوبہ بلوچستان میں امریکہ کے زیر استعمال شمسی ائر بیس کو خالی کرایا گیا تھا۔ امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے گذشتہ برس اگست میں پاکستان کے دورے کے موقع پر مذاکرات کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ایک امریکی اہلکار کے مطابق امریکہ کی کوشش ہوگی کہ مذاکرات میں سلامتی اور اقتصادیات پر بات کی جائے اور مستقبل کے تعلقات کی منصوبہ بندی کی جا سکے۔ایک روز قبل ہی پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اس بات کی تصدیق کی ہے امریکہ نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی منظوری دی ہے تاہم اس سے قبل امریکی کانگریس نے نئے مالی سال کے لیے بجٹ کے مسودے میں پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائی کے لیے دی جانے والی رقم کو ڈاکٹر شکیل آفریدی کی رہائی سے مشروط کیا تھا۔امریکی شرائط کے تحت امریکی وزرائے خارجہ و دفاع کو امریکی کانگریس کو یہ بتانا ہوگا کہ پاکستان القاعدہ، تحریکِ طالبان پاکستان، حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوری کے خلاف کارروائی میں کیا مدد کر رہا ہے۔انھیں کانگریس کو یہ یقین بھی دلانا ہوگا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے امریکی یا افغان فوج پر ہونے والے حملوں کو روکنے کے لیے کیا اقدامات اٹھا رہا ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 27 جنوری 2014 کی مزید خبریں
-
کرکٹ کے میدانوں پر تین ملکوں کی دادا گیری کا منصوبہ بنالیا ،بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ٹرائیکا نے انٹرنیشنل کرکٹ کو اپنے اشاروں پر چلانے کے لیے جوڑ توڑ شروع کر دیا ‘رپورٹ
-
آسٹریلین اوپن میں اَپ سیٹس کا سلسلہ آخری میچ تک جاری ، سوئٹزر لینڈ کے عالمی نمبر 8 اسٹینلاس نے نمبر ون رافیل نڈال کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا
-
تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا ئے جا رہے ہیں، شہبازشریف،رحیم یار خان میں یونیورسٹی اور کیڈٹ کالج قائم کئے جائیں گے‘ جنوبی پنجاب کے عوام کے اعتماد پر ... مزید
-
پیپلزپارٹی کے پانچ سالہ دورحکومت کی بھرتیوں کی فہرستیں اور کوائف طلب،قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے تو ان افراد کو نوکریوں سے فارغ بھی کیا جا سکتا ہے ، ذرائع
-
الیکشن کمیشن کو مالیاتی اور انتظامی طور پر خودمختار بنانے کیلئے مختلف اصلاحات پر غور شروع،الیکشن کمیشن کے افسران اور سٹاف کی استعداد کاربڑھانے کیلئے اکیڈمی قائم کرنے کا فیصلہ،وزیراعظم کو خط میں ... مزید
-
پی آئی اے کی پرواز 110 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ ہوگئی، پرواز PK73کو ساڑھے پانچ بجے جدہ روانہ کیا گیا ،رپورٹ
-
شمالی وزیرستان، رواں سال میں پولیو کا پانچواں کیس سامنے آ گیا
-
سوات، چھ رکنی جرگہ نے17سالہ لڑکی کو ونی قرار دیدیا ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جرگہ کے چھ ارکان گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا
-
ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال22سو میگاواٹ ہے‘این ٹی ڈی سی
-
مولانا فضل الرحمن کی اگلے چند روز میں وزیر اعظم سے ملاقات متوقع، وزیراعظم کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن پر تحفظات سے آگاہ کریں گے،ذرائع
-
فرقہ وارانہ دہشت گردی کا خاتمہ، ملی یکجہتی کونسل کے قائدین کی اہم ملاقات چند روز میں متوقع،دہشت گردی کیخلاف متفقہ لائحہ عمل طے کئے جانے کا امکان،یکجہتی کونسل کا آج پنجاب کی مجلس عاملہ کا اجلاس اور ... مزید
-
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ ڈاکٹر بن گئے،خورشید شاہ کو ڈاکٹریٹ آف لاء‘ قائم علی شاہ کو ڈاکٹریٹ آف فلاسفی کی ڈگریاں دی گئیں
-
ملک میں پانچ سو ٹریلین کیوبک فٹ سے زائد گیس کے ذخائر کی تلاش کیلئے حکومت سرگرم
-
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کو رقم کی بروقت ادائیگی یقینی بنائے جائے گی‘ وزیر خزانہ اسحاق ڈار
-
سکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں انسداد پولیو مہم ملتوی،پولیو مہم کی سکیورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا‘ مہم آئندہ اتوار سے شروع ہوگی‘ ضلعی انتظامیہ
-
قومی اسمبلی کا آٹھواں دھواں دھار اجلاس (آج )شروع ہوگا، وزیراعظم کی شرکت متوقع،امن وامان کی صورتحال ،مہنگائی، توانائی بحران اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اور گیس لوڈشیڈنگ سمیت دیگر امور پر گرما ... مزید
-
اٹارنی جنرل نے قریبی دوستوں کو لاء افسران بنانے کیلئے حکومت سے گرین سگنل حاصل کر لیا،تین نئے ڈپٹی اٹارنیز جنرل کی تقرری کے بعدرانا وقار کے خصوصی کنسلٹنٹ مقررہونے کا امکان
-
افغانستان میں افغان فضائیہ کی بس پر خودکش حملہ،4افراد ہلاک،حملے سے شہریوں کے علاوہ دوسرے لوگوں کو بھی نقصان پہنچا، پولیس سربراہ ، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبو ل کر لی
-
جاپان اور بھارت عسکری تعاون کے فروغ پر متفق،بحری مشقیں کریں گے، بھارت اورجاپان کے اتحاد سے حیرت انگیز نتائج سامنے آ سکتے ہیں،جاپانی وزیراعظم،جاپانی وزیر اعظم کا دہلی میٹرو کی توسیع کے لیے دو بلین ... مزید
-
یوکرائن،صدر کی پیشکش کے باوجود یوکرائن میں مظاہرے جاری
-
چین میں انٹرنیٹ کا بے جا استعمال کرنے والے افراد کی اصلاح کیلئے فوجی طرز کے کیمپ قائم
-
مصر کے علاقے سینائے میں فوجی بس پر حملہ، 4 اہلکار ہلاک،درجنوں زخمی
-
کمبوڈیا،شادی کی تقریب سے گرینیڈ حملہ،9افراد ہلاک،دولہا اور دولہن سمیت30دیگر زخمی
-
مصر میں جھڑپیں ،گزشتہ 24گھنٹوں میں ہلاکتیں 49ہوگئیں
-
لیبیا،گزشتہ دوہفتوں میں نسلی فسادات میں88افراد ہلاک
-
برونڈی ، ایک کلاس روم میں آسمانی بجلی گرنے سے 7طلباء ہلاک،51زخمی
-
تحریک طالبان کی ایک بار پھر حکومت کو سنجیدہ اور بامقصد مذاکرات کی پیشکش، حکومت محض امریکی ڈالر بٹورنے کی خاطر جھوٹے پروپیگنڈوں کی آڑ میں اس ملک کو ایک اور خوفناک جنگ میں دھکیلنے پر مصر ہے،ترجمان ... مزید
-
طالبان کے حالیہ حملوں کے بارے میں ہمارے ذہن میں بھی بہت سوالات ہیں، پرویز رشید،جواب طالبان کو بھی دینا ہو گا کہ انھوں نے حملے کیوں کیے‘طالبان کی پیشکش کا آج پارٹی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا کہ آیا ... مزید
-
ہنگو میں بابر میلہ کے قریب بم دھماکہ، ایک ہی خاندان کے چھ بچے جاں بحق
-
خیبر پختونخوا میں مغربی نمائندوں کی حکومت ہے،مولانا فضل الرحمن،تحریک انصاف والے اندر کچھ اور باہر کچھ کہتے ہیں، دنیا میں تہذیبوں کی جنگ لڑی جارہی ہے صوبہ میں خوبصور ت نعروں و تقرریوں اور میزائل ... مزید
-
طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائیں گے چاہے بمباری اور ڈرون حملوں کا سہارا ہی کیوں نہ لینا پڑے، نوازشریف،مسلم لیگ (ن) میں جو ”این“ موجود ہے وہ Negotiations(مذاکرات) کیلئے ہے ،انٹرویو
-
حراستی مراکز میں زیر حراست افراد کی فہرستوں کو سربمہر کرنے کا فیصلہ ،تحفظ پاکستان آرڈیننس کی روشنی میں حراستی مراکزاور دیگر معاملات پرحساس ادارے کسی کے سامنے جوابدہ نہیں رہے ، ذرائع،وزیراعلیٰ ... مزید
-
پرویز مشرف کے دل کی شریانیں کلیئر قرار، غیر ملکی ڈاکٹروں کی رپورٹ موصول
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیراعظم کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کی ملاقات، ایوی ایشن ڈویژن اور پی آئی اے کو درپیش مسائل پر بات چیت کی گئی
-
پاک فوج سے یوم جمہوریہ کے موقع پر کشمیر میں کنٹرول لائن پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائر نگ کی ہے،بھارتی فوج کا الزام ،پاک فوج نے دعویٰ کی تردید کردی
-
حکمرانوں نے ٹیلنٹ کو کبھی درست استعمال نہیں کیا، ڈاکٹرقدیر خان ،کراچی میں اتنا ٹیلنٹ ہے کہ یہ بم بھی بناسکتے ہیں، ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود ہم سوئی اور پلاسٹک کے کھلونے چائنا سے درآمد کرتے ہیں جو ... مزید
-
فوج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرنے کے لئے تیار ہے،ممنون حسین،حکومت نے مذاکرات کی بہت کوشش کی لیکن ان کوششوں کو کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اپنی طرف سے حجت پوری کر دی ہے اب عام لوگوں کی جان بچانے کے لئے کارروائی ... مزید
-
کچھ لوگ بندوق کے زورپراپنی بنائی ہوئی شریعت ملک میں نافذ اور اپناعقیدہ تھوپناچاہتے ہیں، الطاف حسین، نبی کریم نے تلوار کے ذورپر تبلیغ نہیں کی بلکہ حسن اخلاق سے لوگوں کے دل جیتے، اللہ تعالیٰ سے دعا ... مزید
-
کراچی آپریشن مکمل ہونے میں وقت لگے گا ،قائم علی شاہ ،جدید آلات کے بغیرمطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہو سکیں گے ،پولیس کو جدید اسلحے سے لیساور اے پی سیز لے رہیں ہیں تاکہ آپریشن کا دائرہ گلیوں تک بھی بڑھایا ... مزید
-
ملک بھر میں چھٹی مردم شماری کا آغاز مارچ میں کرنے کا اصولی فیصلہ،حتمی فیصلہ مشترکہ مفادات کونسل 28جنوری کو کرے گی،فیصلہ ہونے پر ادارہ شماریات اور تنظیم مردم شماری کو ہدایات جاری کی جائیں گی،ذرائع
-
تین سال بعد پاک امریکا اسٹریٹیجک مذاکرات (آ ج) واشنگٹن میں ہوں گے ، سرتاج عزیز اورجان کیری ملاقات میں سٹریٹجک مذاکرات کا روڈ میپ تیار کریں گے،پاکستان امریکی مارکیٹوں تک بہتر رسائی اور براہِ راست ... مزید
-
حکومت مذاکرات کرے یا آپریشن دھرتی پر امن چاہتے ہیں، اسفند یار ولی،پی ٹی آئی کے غبارے سے ہوا نکل چکی، آنیوالا دور اے این پی کا ہے، ہم نے پہلے بھی تشدد کی مخالف کی اورآج بھی کرتے ہیں، وزیر داخلہ تبائیں ... مزید
-
مشرف کی نظرثانی اپیل کیلئے بننے والا بنچ تبدیل ہونے کا امکان،دو ججوں نے بیٹھنے سے معذرت کرلی، چیف جسٹس آج فیصلہ کا اعلان کرسکتے ہیں،ذرائع،14رکنی بنچ منگل کو ایمرجنسی کے خلاف فیصلہ پر نظرثانی درخواست ... مزید
-
وفاقی حکومت نے سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عملدرآمد بحال کرنے پر غور شروع کر دیا،رحم کی اپیلیں مسترد ہونے والے مجرموں کی فہرستیں ایوان صدر سے طلب
-
نئی مردم شماری کے لئے متعلقہ اداروں نے حکومت سے 8 ارب روپے اور2 سے اڑھائی لاکھ فوجی اہلکاروں کی خدمات مانگ لی،حکومت اگر فیصلہ کرے تو 4 سے5ماہ کے بعد مردم شماری کا عمل شروع ہو سکتا ہے ۔ جس کے 120 دن بعد ... مزید
-
طالبان کی باربارمذاکرات کی پیشکش پروفاق کاردعمل سامنے آناچاہیئے،پرویز خٹک،مولانا فضل الرحمان کے بلند بانگ دعوؤں میں کوئی حقیقت نہیں،وہ دوغلی سیاست کررہے ہیں وہ اقتدارکے بغیر رہ نہیں سکتے جبکہ ... مزید
-
حزب اختلاف کا وزیراعظم کی ایوان سے مسلسل غیر حاضری کا معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کا فیصلہ،آئین کے آرٹیکل 64 کے تحت کوئی بھی رکن قومی اسمبلی ایوان میں 40دن کے اندر حاضر ہونے یا رخصت لینے کا پابند ہے،رکنیت ... مزید
-
وزیراعظم کا بیان دینے سے انکار اور دیگر اہم ملزمان کا عدم تعاون، ایف آئی اے کااصغر خان کیس میں پیش رفت کیلئے خصوصی اجلاس بلانے کا امکان
-
طالبان سے مذاکرات ،حکومت کا جماعت اسلامی سمیت مذاکرات کی حامی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ،وزیر داخلہ چوہدری نثار کا لیاقت بلوچ سے رابطہ،حکومت پر واضح کر دیا ہے کہ وہ پائیدار امن کی خواہاں ... مزید
-
کنٹرول لائن کے دونوں اطراف سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ پر یوم سیاہ منایا ، اقوام متحدہ کے مبصرین دفاتر میں یادداشتیں پیش ،اقوام متحدہ سے کشمیر پر اپنی قرار دادوں کو عملی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.