چین میں انٹرنیٹ کا بے جا استعمال کرنے والے افراد کی اصلاح کیلئے فوجی طرز کے کیمپ قائم

پیر 27 جنوری 2014 08:22

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) چین میں انٹرنیٹ کے بے جا استعمال کرنے والے افراد کی اصلاح کیلئے فوجی طرز کے کیمپ قائم کردیئے گئے ایک ویب سائٹ کے مطابق نوجوانوں میں انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے جنون کوماہر صحت نشے سے تعبیرکرنے لگے ہیں چین وہ پہلا ملک ہے جہاں انٹرنیٹ نے نشے کو طبی بگاڑ قرار دیا ہے چینی نوجوانوں کی نمایاں تعداد انٹرنیٹ کے جنون میں مبتلا ہے ماہرین کے مطابق یہ نوجوانوں کی جادوئی دنیا میں اس قدر کھوئے ہیں کہ ورچوئل ورلڈ حقیقی دنیا کے مابین فرق بھول گئے ہیں انٹرنیٹ کے نشے میں مبتلا نوجوانوں کے علاج کیلئے چین میں فوجی طرز کے کیمپ بنائے گئے ہیں جہاں ان افراد کو سلاختوں کے پیچھے رکھا جاتا ہے ان کی نگرانی پر باقاعدہ سپاہی مامور ہیں۔

(جاری ہے)

یہ انکشاف ایک ویب سائیٹ جینکیز میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :