لیبیا،گزشتہ دوہفتوں میں نسلی فسادات میں88افراد ہلاک

پیر 27 جنوری 2014 08:23

تریپولی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء)لیبیا کے مرکزی جنوبی شہر سیبہا میں دو ہفتوں کے دوران نسلی فسادات میں 88افراد ہلاک اور130سے زائد زخمی ہوچکے ہیں،یہ بات شہر کے ہسپتال ڈائریکٹر نے گزشتہ روز کہی۔

(جاری ہے)

عبداللہ اوحیدا نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ 11جنوری اور جمعہ کی شام شروع ہونے والی لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد88ہوگئی ہے،لڑائی توبو اقلیت جو کہ غیر عرب نسلی گروپ ہے،کے ممبران اور مسلح عرب قبائل اولید سلیمان کے درمیان شروع ہوئی،اس کے بعد سے اولید سلیمان اور دیگر عرب قبائل کے درمیان بھی لڑائی شروع ہوچکی ہے۔

جس میں بتایا گیا ہے کہ مقتول آمر معمر قذافی کے حامی بھی ملوث ہیں۔لیبیا کی آرمی جنرل کونسل نے 18جنوری کو ایک ہنگامی اجلاس میں سبہا میں تشدد پر غور کرتے ہوئے جنوب میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :