پی آئی اے کی پرواز 110 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ ہوگئی، پرواز PK73کو ساڑھے پانچ بجے جدہ روانہ کیا گیا ،رپورٹ

پیر 27 جنوری 2014 08:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) پی آئی اے کی کراچی سے جدہ جانے والی پرواز 110 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر روانہ ہوگئی۔ ایک نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق کے مطابق پی آئی اے نے کراچی سے جدہ جانے والی پروازفلائیٹ PK73 کے 110 مسافروں کو چیک ان کے مرحلے سے ہی واپس لوٹا دیا۔

(جاری ہے)

جہاز میں گنجائش نہ ہونے کے باعث انتظامیہ نے 110 مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی چھوڑ کر فلائٹ جدہ روانہ کردی، پرواز کو ساڑھے 5 بجے جدہ روانہ کیا گیا جس میں عمرہ معتمرین کی بڑی تعداد سوار تھی۔ انتظامیہ نے واقعہ پر اپنی غلطی نہ مانتے ہوئے ذمے داری ایجنٹ پر ڈال دی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رہ جانے والے عمرہ زائرین کو کل صبح 6 بجے کی فلائٹ سے جدہ روانہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :