شمالی وزیرستان، رواں سال میں پولیو کا پانچواں کیس سامنے آ گیا

پیر 27 جنوری 2014 08:18

شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) شمالی وزیرستان میں رواں سال پولیو کا پانچواں کیس سامنے آ گیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق محکمہ صحت ذرائع نے بتایا ہے کہ میران شاہ کے علاقے نورک کی 13 سالہ نادیہ گل میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیو مہم پر پابندی کی وجہ سے نادیہ گل کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے گئے تھے۔ 2013ء میں خیبر پختون خوا میں 11 جبکہ فاٹا میں 66 کیس ریکارڈ ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :