اٹارنی جنرل نے قریبی دوستوں کو لاء افسران بنانے کیلئے حکومت سے گرین سگنل حاصل کر لیا،تین نئے ڈپٹی اٹارنیز جنرل کی تقرری کے بعدرانا وقار کے خصوصی کنسلٹنٹ مقررہونے کا امکان

پیر 27 جنوری 2014 08:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جنوری۔2014ء) اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے اپنے قریبی دوستوں کو لاء افسران بنانے کے لئے حکومت پاکستان سے گرین سگنل حاصل کر لیاہے اور امکان ہے کہ تین نئے ڈپٹی اٹارنیز جنرل وقاص قدیر ڈار ، میاں عرفان اکرم اور ظفر عباس گیلانی کی تقرری کے بعد اگلے مرحلے میں رانا وقار کو اٹارنی جنرل کا خصوصی کنسلٹنٹ مقرر کئے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اٹارنی جنرل آفس پہلے سے کام کرنے والے دونوں ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور اور طارق محمود کھوکھر کو ان کے عہدوں پر برقرار رکھے گا جبکہ بقیہ لاء افسران کے حوالے سے سوچ و بچار کی جارہی ہے کہ آیا ان کو کام کرنے دیا جائے یا پھر فارغ کیا جائے ۔ ان کی فراغت کا فیصلہ کارکردگی دیکھ کر کیا جائے گا ۔