طالبان کے لئے نرم گوشہ رکھنے والوں کی باز پرس ہونی چاہیے‘ پرویز رشید،شدت پسندوں کے خلاف کھل کر بولنا ہوگا‘ دہشت گردوں کے خلاف عوام اور حکومت کو متحد ہونا ہوگا‘ وفاقی وزیر کی صحافیوں سے گفتگو

منگل 28 جنوری 2014 08:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ طالبان کیلئے نرم گوشہ رکھنے والوں کی باز پرس ہونی چاہیے‘ شدت پسندوں کے خلاف کھل کر بولنا ہوگا دہشت گردوں کے خلاف عوام اور حکومت کو متحد ہونا ہوگا۔

(جاری ہے)

ملک کو بیرونی اور اندرونی خطرات ہیں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحافت کو نہیں پورے پاکستان کو خطرات لاحق ہیں دہشت گردوں سے فوج ‘ پولیس اور بچے بھی محفوظ نہیں ہیں‘ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ دہشتگردوں سے لڑنا ہے یا نہیں انہوں نے کہا کہ طالبان جمہوریت کو اسلام کے متصادم سمجھتے ہیں۔

دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھنے والوں کی نشاندہی کرنا ہوگی اور ان سے باز پرس بھی ہونی چاہیے۔ ہمیں اپس کے اختلافات ختم کرکے متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بچانے کیلئے تمام اداروں کو اکٹھا ہونا پڑے گا انہوں نے کہا کہ کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں کررہے ہیں پرویز مشرف کے خلاف قانونی مقدمہ شروع ہو تو الزام تراشی اور تنقید شروع ہوگئی انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو دھمکیاں دینے پر احمد رضا قصوری کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے ہمیں بھی نام لے کر دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :