شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان عبوری حکومت پر مذاکرات کا آغاز ہوگیا

منگل 28 جنوری 2014 08:50

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)شامی حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ایک عبوری حکومت کے قیام کے موضوع پر مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ فریقین کے درمیان اس مجوزہ حکومت کی تشکیل کے حوالے سے لیگل فریم ورک پر غور متوقع ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کے علاوہ غیرجانبدار نمائندے شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

شامی اپوزیشن کی طرف سے مذاکرات میں شریک ایک مندوب برہان غالیون نے جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کو بتایا کہ ہم جس چیز پر بات چیت کریں گے وہ شام کے مستقبل کی راہ متعین کرے گا۔“ اقوام متحدہ کی نگرانی میں گزشتہ بْدھ کو سوئٹزرلینڈ میں شروع ہونے والے شام امن بین الاقوامی مذاکرات میں یہ پہلا موقع ہے کہ شامی اپوزیشن اور حکومت کے نمائندے براہ راست ایک دوسرے سے مخاطب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :