یوکرائن،وزیرانصاف کی طرف سے ایمرجنسی کی دھمکی

منگل 28 جنوری 2014 08:51

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)یوکرائن میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت آتی جا رہی ہے۔ گزشتہ شب مظاہرین نے وزارت انصاف کے دفاتر پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین کی طرف سے ان دفاتر کو نقصان پہنچایا گیا اور بہت سی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئیے گئے۔ یوکرائن کی وزیر انصاف اولینا لوکاش نے دھمکی دی ہے کہ وہ ان حالات میں ایمرجنسی کے نفاذ کا کہہ سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری طرف اپوزیشن نے صدر وکٹر یانوکووچ کی طرف سے کی گئی پیشکش کو ’ناکافی‘ قرار دیا ہے۔ صدر یانوکووچ نے اپوزیشن کے دو بڑے رہنماوٴں آرسینی یاٹسینی یْک اور باکسنگ کے سابق ورلڈ چیمپئن ویٹالی کلچکو کو بالترتیب وزیر اعظم اور نائب وزیر اعظم کے عہدوں کی پیشکش کی تھی، جس کے بارے میں اپوزیشن نے کہا ہے کہ یہ مصالحتی پیشکش ملک میں موجودہ بحران کے خاتمے کے لیے کافی نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :