تھائی لینڈ، حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے، اپوزیشن رہنما

منگل 28 جنوری 2014 08:51

بنکا ک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)تھائی لینڈ میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے اپوزیشن رہنما سوتھیب تھاوٴگسوبان نے کہا ہے کہ حکومتی دفاتر کی ناکہ بندی ختم کرنے کے حوالے سے حکومت کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

مظاہرین دارالحکومت بنکاک میں سات اہم چوکوں پر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے وزارتوں اور دیگر حکومتی اداروں کو جانے والے راستوں کی بھی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ ان اقدامات کے باعث کئی وزارتوں اور مرکزی بینک سمیت کئی اداروں میں کام رْکا ہوا ہے۔ حکومت کی طرف سے مظاہرین کو کہا گیا تھا کہ وہ راستے کھولنے کے لیے بات چیت کریں۔