لیبیا کے ملیشیا کمانڈر کو مصر میں رہا کر دیا گیا

منگل 28 جنوری 2014 08:51

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)لیبیا کے شہر طرابلس سے اغوا کیے گئے مصر کے پانچ سفارت کاروں کی رہائی کے بعد لیبیا کے ایک ملیشیا کمانڈر کو مصر میں رہا کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قاہرہ حکومت کی طرف سے لیبیا کے ملیشیا کمانڈر شعبان ہدیہ کی گرفتاری کے بعد مصری سفارت کاروں کو جمعے اور ہفتے کے روز ان کے گھروں سے اغوا کیا گیا تھا۔ لیبیا اور مصر کی حکومتوں کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملیشیاکمانڈر کی یہ رہائی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :