نیپالی جماعتوں کو حکومت سازی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت

منگل 28 جنوری 2014 08:53

کٹھمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)نیپال کے صدر رام باران یادو نے ملکی سیاسی جماعتوں کو حکومت سازی کے لیے ایک ہفتے کی مہلت دی ہے۔

(جاری ہے)

صدارتی دفتر کے ایک بیان کے مطابق سربراہ مملکت نے ملکی سیاسی جماعتوں سے کہا ہے کہ دو فروری تک نئے وزیر اعظم کی نامزدگی کا عمل مکمل ہو جانا چاہیے۔ نئی پارلیمان میں سب سے بڑی پارٹی نیپالی کانگریس نے کہا ہے کہ اس کی طرف سے پارٹی صدر سشیل کوئرالا وزارت عظمیٰ کے لیے امیدوار ہوں گے۔ نیپال میں گزشتہ برس نومبر کے پارلیمانی الیکشن کے بعد سے اب تک نئی حکومت قائم نہیں ہو سکی۔