گریمی ایوارڈز، ’ڈافٹ پنک‘ اور ’لورڈے‘ نے میلہ لْوٹ لیا

منگل 28 جنوری 2014 08:53

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء) گریمی ایوارڈز، ’ڈافٹ پنک‘ اور ’لورڈے‘ نے میلہ لْوٹ لیا۔56 ویں گریمی ایوارڈز کی تقریب امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقد ہوئی۔ ٹاپ کیٹیگریز میں فرانس کے الیکٹرانک میوزک DJs ڈافٹ پنک اور نیوزی لینڈ کی جواں سال گلوکارہ لورڈے فاتح رہی ہیں۔ ڈافٹ پنک کو دوہری جیت نصیب ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہیں 'رینڈم ایکسس میموریز‘ کے لیے البم آف دی ایئر کے اعزاز کے ساتھ ساتھ 'گیٹ لکی‘ کے لیے ریکارڈ آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

نیوزی لینڈ کی سترہ سالہ گلوکارہ لورڈے اپنے گانے 'رائلز‘ کے لیے سونگ آف دی ایئر کا گریمی ایوارڈ جیت گئی ہیں۔ گریمی ایوارڈز کو موسیقی کی صنعت کا سب سے بڑا اعزاز قرار دیا جاتا ہے۔ ریکارڈنگ اکیڈمی موسیقی کی 82 کیٹیگریز کے لیے ایوارڈز کا اعلان کرتی ہے۔