سابق حکومت ارکان کو فنڈز سے نوازتی رہی اور خزانہ خالی ہو گیا،نوازشریف،وزیراعظم نے اراکین پارلیمنٹ کو فنڈز کے حوالے سے لال جھنڈی دکھادی،ارکان منصوبے جمع کراتے رہیں جہاں ضروری سمجھا فنڈز فراہم کردیں گے،ہلکا سا دلاسہ بھی دیا

منگل 28 جنوری 2014 08:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اراکین پارلیمنٹ کو فنڈز کے حوالے سے لال جھنڈی دکھاتے ہوئے کہا کہ سابق حکومت ارکان کو فنڈز سے نوازتی رہی اور خزانہ خالی ہو گیا، ملک معاشی صورتحال اس قابل نہیں ہے کہ ارکان کو کروڑوں روپے کے فنڈز دے سکیں تاہم یقین دلایا کہ ارکان منصوبے جمع کراتے رہیں جہاں ضروری سمجھا فنڈز فراہم کردیں گے۔

پیر کو مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیر اعظم میاں نواز شریف کی زیر صدارت ہو ا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم نے اراکین پارلیمنٹ سے اس سال میں ترقیاتی فنڈز دینے سے معذرت کر لی ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک معاشی صورتحال اس قابل نہیں ہے کہ ارکان کو کروڑوں روپے کے فنڈز دے سکیں۔سابق حکومت ارکان کو فنڈز سے نوازتی رہی اور خزانہ خالی ہو گیا ۔تین سال کے معاشی منصوبے پر عمل پیرا ہیں ۔ارکان کا تعاون درکار ہے۔ارکان منصوبہ جات جمع کراتے رہیں اور جہاں ضروری سمجھا فنڈز فراہم کریں گے۔ذرائع کے مطابق ارکان کے استفسار پر وزیر خزانہ نے حکومتی اخراجات کا خاکہ پیش کیااورگردشی قرضہ بریک اپ بھی اراکین کے سامنے رکھا

متعلقہ عنوان :