ہنگو‘ بم د ھماکہ میں شہید ہونے والے چھ بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا‘ شہر کی فضا سوگوار

منگل 28 جنوری 2014 08:48

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جنوری۔2014ء) گزشتہ اتوار کے روز بم دھماکے میں شہید ہونے والے چھ بچوں کو سپرد خاک کردیاگیا‘ شہر کی فضا سوگوار ‘ تمام کاروباری مراکز بند‘ سڑکوں پر ٹریفک معطل ‘ سکیورٹی کے انتظامات سخت‘ انتظامیہ اور سنی سپریم کونسل کے درمیان مذاکرات کامیاب‘ شہید بچوں کے ورثاء کیلئے 38 لاکھ روپے کا اعلان ‘ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار کے روز ہنگو کے علاقے بابر میلہ میں بم دھماکہ میں شہید ہونے والے چھ معصوم بچوں کو سپرد خاک کردیا گیا چھ معصوم جنازے بیک وقت اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا شہر کی فضا سوگوار رہی تمام کاروباری مراکز اور بازار بند رہے سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی مسجدوں میں بازاروں کو بند کرنے کے اعلانات کئے گئے اور سنی سپریم کونسل نے شہید بچوں کے نام شہداء پیکج میں ڈالنے اور واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جس پر انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چلا اور مذاکرات کامیاب ہوئے اور ڈپٹی کمشنر ہنگو نے جائے وقوعہ پر جاکر شہید بچوں کے ورثاء کیلئے 38 لاکھ روپے کا اعلان کیا جن میں بچوں کیلئے تین تین لاکھ روپے اور مکانات کی تعمیر کیلئے بیس لاکھ روپے شامل ہیں بعد میں سنی سپریم کونسل نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :