میرا نام طالبان کی ہٹ لسٹ پر ہے،مجھے کچھ ہوا تو صوبائی اور وفاقی حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی۔ فاروق ستار

بدھ 29 جنوری 2014 08:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جنوری۔2014ء)متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کی الرٹ کے مطابق میرا نام کالعدم تحریک طالبان کی ہٹ لسٹ پر ہے۔ مجھے کچھ ہوا تو صوبائی اور وفاقی حکومت اس کی ذمہ دار ہوگی۔ پارلیمنٹ ہاوٴس میں نجی ٹی وی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ مجھے سنگین سیکورٹی خدشات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

اس بارے میں وزیراعظم، وزیر اعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اور وزارت داخلہ کو آگاہ کر چکا ہوں۔ ڈی جی رینجرز کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کے بغیر سیکورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی۔ فاروق ستار نے کہا کہ وزارت داخلہ نے دوبارہ الرٹ جاری کی ہے جس کے مطابق میرا نام کالعدم تحریک طالبان کی ہٹ لسٹ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری صوبائی اور وفاقی حکومت پر عائد ہوگی۔ فاروق ستار نے کہا کہ میں نے سیکورٹی فراہمی کیلئے چھ خطوط لکھے لیکن صرف کراچی میں ایک موبائل فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :