قوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تاوان کے خلاف ایک قرارداد منظور کر لی،تاوان ادا نہ کیا جائے، سلامتی کونسل

بدھ 29 جنوری 2014 08:04

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جنوری۔2014ء)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تاوان کے خلاف ایک قرارداد منظور کر لی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں برطانوی سفیر مارک لائل کا کہنا ہے کہ اس قرار داد کا مقصد حکومتوں پر دباوٴ بڑھانا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ایک اندازے کے مطابق گزشتہ ساڑھے تین برسوں کے دوران القاعدہ اور اس سے منسلک گروپوں کے علاوہ دیگر مسلم شدت پسند تنظیموں نے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے ذریعے 105 ملین ڈالر کمائے ہیں۔ تاہم اس قرارداد پر عمل کرنا لازمی نہیں ہے۔ اس نئی قراردا میں رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ مغویوں کو آزاد کرانے کے لیے تاوان یا دہشت گردوں کو سیاسی رعایت دینے سے پرہیز کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :