انتخابات ملتوی کیے جائیں، تھائی الیکشن کمیشن

بدھ 29 جنوری 2014 08:04

بنکا ک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جنوری۔2014ء)تھائی الیکشن کمیشن نے حکومت سے انتخابات کو ملتوی کرنے کی درخواست کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک میں انتخابات کے حوالے سے ہنگامہ آرائی جاری ہے اور ان حالات میں اگلے ہفتے رائے شماری کرانا ممکن نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں اس کمیشن کا ایک وفد وزیر اعظم ینگ لگ شناواترا سے ملاقات کر رہا ہے۔ تھائی لینڈ میں اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باوجود حکومت نے دو فروری کو پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا۔