قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں میں اضافے، تھرڈ ڈگری تشدد کے خاتمے اور اسلامی قوانین کے نفاذ کے بل پیش کردیئے گئے

بدھ 29 جنوری 2014 07:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جنوری۔2014ء)قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں میں اضافے، تحقیقات کے دوران تھرڈ ڈگری تشدد کے خاتمے اور اسلامی قوانین کے نفاذ کے بل پیش کردیئے گئے۔ منگل کے روز قومی اسمبلی کو نجی کارروائی کے دن کے طور پر چلایاگیا اس موقع پر اراکین اسمبلی نے قانون سازی کیلئے مختلف بلز بھی ایوان میں پیش کئے اس موقع پر ایم کیو ایم کی جانب سے مخصوص نشستوں میں اضافہ کا بل شیخ صلاح الدین جبکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے رمیش لال نے پیش کرنے کی اجازت چاہی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور میں مزید ترمیم کرنے کا بل (دستور ترمیمی بل2014ء) پیش کیا گیااور مطالبہ کیاگیا کہ آرٹیکل کی شق51اور 106 میں مزید ترمیم کرکے مخصوص نشستوں کو بڑھایا جائے جبکہ ایم کیو ایم کی ہی جانب سے تعزیرات پاکستان میں مزید ترمیم کا بل بھی قومی اسمبلی میں پیش کردیاگیا۔

(جاری ہے)

بل ثمن سلطاانہ جعفری نے پیش کیا اور کہاگیاہے کہ مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860 ء اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898ء میں مزید ترمیم کرنے کا بل فوجداری قانون میں مزید ترمیم کی جائے اور جدول دوم میں ترمیم166 الف، 166 ب، 176الف، 177ب، 176ج، 176د، 176و، 176ہ، 176د، ، 176ز اور 176 ح نئی دفعات شامل کی جائیں۔ مذکورہ بل میں مطالبہ کیاگیاہے کہ پولیس کی جانب سے تحقیقات کے دوران تھرڈ ڈگری تشدد کا فوری خاتمہ کیا جائے کیونکہ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔جماعت اسلامی نے قرآن کریم کی ناظرہ، ترجمہ ، حفظ، تجوید کے ساتھ تعلیم کابل 2014 ء بل پیش کردیا۔بل جماعت اسلامی کی جانب سے صاحبزادہ یعقوب نے پیش کیا او ر کہاکہ پاکستان میں قانون سازی اسلامی قوانین کے مطابق کی جائے۔

متعلقہ عنوان :