قومی ائیر لائن نے عمرہ ٹکٹ میں 10ہزار روپے کا اضافہ کردیا ، کراچی سے 67 ہزار اور اسلام آباد سے 77ہزار ر وپے ٹکٹ کردیا گیا ، عمرہ کرایوں میں اضافہ خود کار نظام اور ڈیمانڈ کے مطابق ہے ، ترجمان پی آئی اے

بدھ 29 جنوری 2014 07:59

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جنوری۔2014ء) پی آئی اے نے عمرہ کے ٹکٹ میں دس ہزار روپے اضافہ کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کا کراچی سے عمرہ کرایہ 58ہزار 6 سو روپے سے بڑھا کر 67 ہزار روپے کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے عمرے کا ٹکٹ 66ہزار سے بڑھا کر 77ہزار کردیا گیا ۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق عمرہ کرایوں میں اضافہ خود کار نظام اور ڈیمانڈ کے مطابق ہے رش کم ہوگا تو کرائے بھی کم ہو جائینگے ۔