این جی اوز کو ملنے والی امداد کے شفاف استعمال کے لیے فارن کنٹری بیوشن بل 2014ء کا فائنل ڈرافٹ تیار ، جلد ہی اس کا حتمی مسودہ پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کردیا جائے گا

بدھ 29 جنوری 2014 08:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جنوری۔2014ء) ملک میں کام کرنیوالی این جی اوز کو ملنے والی امداد کے شفاف طریقے سے استعمال کو یقینی بنانے کے لیے فارن کنٹری بیوشن بل 2014ء کا فائنل ڈرافٹ تیار کرلیا گیا ہے اور اس کا حتمی مسودہ جلد ہی پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے پیش کردیا جائے گا ۔ اس بات کا اظہار اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے قائم کردہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی زیر صدارت ہوا ،زاہد حامد نے کہا کہ بل کی تیاری میں تمام شراکت داروں و متعلقہ اداروں سے مشاورت کی گئی ہے اور مزید ان پٹ بھی شامل کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کا مقصد غیر ملکی اداروں کی طرف سے ملنے والی امداد کو شفاف طریقے سے استعمال کو یقینی بنانا ہے اس بل کے تحت غیر ملکی این جی اوز کی اکنامک افیئرز ڈویژن اور ملکی این جی اوز کی ایس ای سی پی میں رجسٹریشن کی جائے گی اجلاس میں مخیر حضرات کی امدادی اداروں کے سربراہوں نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :