دبئی‘ آئی سی سی بگ تھری منصوبہ‘ پاکستان اور جنوبی افریقہ ڈٹ گئے،سری لنکا‘ بنگلہ دیش نے بھی حمایت کردی‘ ویسٹ انڈیز کی یقین دہانی‘ زمبابوے خاموش ،آسٹریلیا اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمینوں کی ذکاء اشرف سے تلخ کلامی

بدھ 29 جنوری 2014 07:57

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جنوری۔2014ء) آئی سی سی بگ تھری منصوبہ پاکستان اور جنوبی افریقہ ڈٹ گئے سری لنکا‘ بنگلہ دیش نے بھی حمایت کردی ویسٹ انڈیز نے حمایت کی یقین دہانی کرائی زمباوے خاموش تماشائی بن گیا۔ آسٹریلیا اور بھارت کرکٹ بورڈ کے چیئرمینوں کی ذکاء اشرف سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔ بھارتی کرکٹ بوڈ نے بنگلہ دیش کو دھمکی دی کہ اگر اس نے منصوبے کی مخالفت کی کہ وہ بنگلہ دیش میں کرکٹ نہیں کھیلیں گے اور ایشیا کجپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ آئی سی سی پر کسی کی اجارہ داری قبول نہیں۔ دبئی میں ہونے والے آئی سی سی کے اجلاس میں بگ تھری کی تجاویز کے خلاف جنوبی افریقہ اور پاکستان ڈٹ گئے جس کے بعد سری لنکا اور بنگلہ دیش نے بھی پاکستان کے موقف کی حمایت کردی اور بگ تھی کی تجاویز مسترد کردیں اجلاس کے دوران آسٹریلیا اور بھارت کے کرکٹ بورڈز نے الزام عائد کیا کہ پاکستان منصوبے کے خلاف لابنگ کررہا ہے اور ممبرز بورڈ کو مخالفت پر اکسا رہا ہے اس دوران ان بورڈز کے چیئرمینوں کی ذکاء اشرف سے تلخ کلامی بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

ذکاء اشرف نے کہا کہ آئی سی سی پر کسی کی اجارہ داری قبول نہیں کریں گے پاکستان اپنے موقف پر ڈٹا رہے گا بنگلہ دیش کی جانب سے بگ تھری کی مخالفت پر بھارت نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی اور ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کی دھمکی دے دی لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورد بھی اپنے موقف پر قائم رہا اجلاس کے دوران ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے بھی پاکستان کے موقف کی حمایت کی یقین دہانی کرادی تاہم زمبابوے کرکٹ بورڈ نے معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے معاملہ بگڑتے دیکھ کر بگ تھری نے نئی تجاویز دیں اور کہا کہ ان کی تجاویز کو مان لیا جائے تو باقی معاملات بدھ کے روز دیکھ لیں گے لیکن پاکستان‘ سری لنکا ‘ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش نے ان تجاویز کی بھی مخالفت کردی۔