امریکا بدستور برفباری کی لپیٹ میں ، 3 ریاستوں میں ایمرجنسی ،5 ہلاک

جمعرات 30 جنوری 2014 08:04

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)امریکا بدستور ٹھنڈ اور برفباری کی لپیٹ میں ہے، نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا، تین ریاستوں میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے۔ مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ امریکی جنوبی ریاستیں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ یخ بستہ ہواوٴں کے ساتھ بارش اور برفباری نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں 800 بچے برفباری کے باعث اسکولوں میں پھنس کررہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

برفباری کے باعث ٹریفک کے مختلف حادثات میں 5افراد ہلاک ہوئے۔ٹیکساس ،جارجیا،کیرولینا اور ورجینیا میں مزید برفباری کاکا امکان ہے۔ برفانی طوفان کے پیش نظر نارتھ کیرولینا کے گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی لگا دی۔کئی اسکول پہلے ہی بند ہیں جبکہ شہریوں کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ملک بھر میں 3ہزار پروازیں منسوخ ہیں۔ محکمہ موسمیات نے نارتھ اینڈ ساؤتھ کیرولینا، جارجیا اور فلوریڈا میں مزید سرد موسم کی پیش گوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :