لیبیا، وزیر داخلہ قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

جمعرات 30 جنوری 2014 08:04

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)لیبیا کے وزیر داخلہ دارالحکومت طرابلس میں ہونے والے ایک قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔ صدیق عبدالکریم ملک کے نائب وزیراعظم بھی ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ان کی کار پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کی۔ لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کی ہلاکت اور اقتدار سے بے دخلی کے بعد سے یہ ملک داخلی انتشار کا شکار ہے۔ مختلف باغی اور قبائلی گروپ نئی حکومت کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔