ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان برطانیہ کے دورے پر آئیں گے

جمعرات 30 جنوری 2014 08:05

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)برطانیہ اور ایران کے درمیان کے درمیان سفارتی روابط کے میں بہتری آنے کے ساتھ ہی دیگر شعبوں میں بھی بہتری کی راہ ہموار ہونے لگی ہے۔ طویل عرصے کے بعد ایرانی پارلینٹ کے ارکان برطانیہ کے دورے پر آئیں گے تاکہ دو طرفہ تعلقات میں ہونے والے نقصان کا تدارک کرنے کیلیے کردار ادا کر سکیں۔ یہ بات برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان کے ایک گروپ نے بتائی ہے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے کیلیے اس دورے پر اتفاق برطانوی پارلیمنٹ کے چار رکنی وفد سابق وزیر خارجہ جیک سٹرا کی زیر قیادت دورہ ایران کے موقع کیا گیا ہے۔ برطانوی پارلیمنٹ کے اس وفد نے اسی ماہ ایران میں ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ وزیر خارجہ ایران جواد ظریف اور دیگر اعلی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں اور دوطرفہ تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ جیرمی کار بائن نے کہا '' ہم نے ایرانی پارلیمنٹ کو بھی دعوت دی ہے کہ وہ اپنے ارکان کو ہمارے ہاں بھیجے، یہ دعوت قبول کر لی۔ برطانیہ اور ایران کے درمیان تعلقات میں بہتری کی راہ ایران کے نسبتا معتدل صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے انتخاب کے بعد ہموار ہوئی ہے۔واضح رہے برطانیہ نے تہران کیلیے ایک غیر مقیم ناظم الامور مقرر کیا ہے۔ برطانوی وفد نے تہران نے میں طویل عرصہ سے بند پڑے سفارت خانے کی عمارت کا بھی جائزہ لیا۔ برطانوی سفارت خانے کی عمارت 2011 سے اس وقت سے بند پڑی ہے جب ایران پر پابندیاں لگنے کے بعد احجاجی مظاہرین اس پر دوڑے تھے۔

متعلقہ عنوان :