غزہ، اریحا میں فلسطینیوں کی اجتماعی شادیاں،تقریب میں ایک اعشاریہ پانچ ملین ڈالر خرچ، ہر جوڑے کے لیے چار ڈالرز کا تحفہ بھی شامل

جمعرات 30 جنوری 2014 08:06

غزہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)صدر محمود عباس کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین اتھارٹی نے اس تقریب میں ایک اعشاریہ پانچ ملین ڈالر خرچ کیے جس میں ہر جوڑے کے لیے چار ڈالرز کا تحفہ شامل تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ تین سو فلسطینی جوڑوں نے مغربی کنارے اور غزہ میں ایک تقریب میں ہونے والی اجتماعی شادی میں شرکت کی۔

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے مغربی کنارے کے شہر اریحا میں 218 فلسطینی جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب میں حصہ لیا۔صدر محمود عباس کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے فلسطین اتھارٹی نے اس تقریب میں ایک اعشاریہ پانچ ملین ڈالر خرچ کیے جس میں ہر جوڑے کے لیے چار ڈالرز کا تحفہ شامل تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے فلسطینی شدت پسند تنظیم حماس پر تنقید کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ حماس نے غزہ سے آنے والے افراد کو اریحا میں ہونے والی تقریب میں شرکت سے روکا۔محمود عباس نے فلسطینی جوڑوں سے کہا یہ بدقسمتی ہے کہ حماس فلسطینی افراد کو تقسیم کرنے پر مصر ہے۔انھوں نے مزید کہا ’حماس نے آج ہمارے لڑکوں اور لڑکیوں کو ہمارے ساتھ اپنی تقریب منانے پر پابندی عائد کی۔ ہم ایسا کر کے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہتے تھے تاہم حماس ایسا نہیں چاہتی‘۔

فلسطین میں حماس کے زیرِ اثر غزہ کی پٹی میں ہونے والی ایک دوسری تقریب میں 80 جوڑوں کی اجتماعی شادی ہوئی۔فلسطین کے ایک اہل کار جمال لافی نے کہا کہ اجتماعی شادی کا مقصد نوجوان جوڑوں کو ملک کی مشکل اقتصادی صورتِ حال میں مدد فراہم کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اجتماعی شادی کے تمام اخراجات فلسطین اتھارٹی نے ادا کیے۔مغربی کنارے کے شہر اریحا میں ہونے والے اجتماعی شادی کی تقریب میں دلہنوں نے نقش و نگار پر مشتمل ملبوسات جب کہ دولہوں نے کالے سوٹ، سفید شرٹس اور سرخ ٹائیاں پہنیں۔فلسطینی جوڑوں نے انٹر کانٹینٹل ہوٹل کی ایک کار پارک میں بنائی گئی ایک سٹیج پر کرسیوں میں بیٹھے۔

متعلقہ عنوان :