شام،یرموک کیمپ کے مکین بھوک کے سبب مردہ جانور کھانے پر مجبور، خوراک اور اشیائے ضرورت کی شدید قلت پیدا ہو گئی

جمعرات 30 جنوری 2014 08:06

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)شامی دارالحکومت دمشق میں قائم فلسطینیوں کے یرموک کیمپ کے مکین رواں برس جون سے محصور ہیں جس کی وجہ سے وہاں خوراک اور اشیائے ضرورت کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کیمپ کے ایک رہائشی علی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ بھوک کے ہاتھوں بے حال بہت سے لوگ وہاں بلیوں اور کتوں اور یہاں تک کہ ایک گدھے کو ذبح کر کے کھا چکے ہیں۔ یرموک کیمپ کے علاقے میں شامی اور فلسطینی پناہ گزین رہائش پذیر ہیں۔ 2011ء تک اس علاقے میں ڈیڑھ لاکھ فلسطینی پناہ گزین رجسٹرڈ تھے جو اسرائیل کی طرف سے یہودی آبادی کاری سے متاثر ہو کر یہاں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔

متعلقہ عنوان :