جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور اسرائیل کی ایک دوسرے پر تنقید، ایران عبوری معاہدے کو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے وقفے کے طور پر استعمال کر رہا ہے،بینجمن نیتن یاہو، اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے تہران کے جوہری پروگرام کو استعمال کر رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

جمعرات 30 جنوری 2014 08:06

یروشلم ،تہران (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود بنانے کے لیے بین الاقوامی عبوری معاہدے سے کچھ زیادہ فائدہ نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سلامتی کے موضوع پر ہونے والے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بینجمن نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ ایران عبوری معاہدے کو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے وقفے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے پر امن جوہری پروگرام کو ہدف بناء کر حکومتوں اور عوام کی سوچ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے تہران کے جوہری پروگرام کو استعمال کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :