ہر ی پور،NA19ری پولنگ ،مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کر لی، عمر ایوب خان نے 2782ووٹ حاصل کیے، انکے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان صرف 2296کے لگ بھگ ووٹ حاصل کر سکے

جمعرات 30 جنوری 2014 07:59

ہر ی پور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء )NA19ری پولنگ مسلم لیگ ن نے کامیابی حاصل کر لی پی ٹی آئی کے امیدوار پر تقریبا 500ووٹوں کی لیڈغیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ NA19سے ری پولنگ کے دوران مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار و سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے 2782ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار راجہ عامر زمان صرف 2296کے لگ بھگ ووٹ حاصل کر سکے اس طرح مسلم لیگ ن کے امیدوار کو پی ٹی آئی کے امیدوار پر تقریبا 500کی سبقت حاصل ہے ٹرن آوٹ میں غیر یقینی طور پر55فیصد کے لگ بھگ رہا تاہم سرکاری طور پر باقاعدہ اعلان کے بعد ووٹوں کے حتمی اعداد و شمارکا معلوم ہو سکے گا یاد رہے سپریم کورٹ نے الیکشن میں دھاندلی کی شکایات کے بعد تحریک انصاف کے ایم این اے راجہ عامر زمان کی قومی اسمبلی کی رکنیت معطل کرتے ہوئے متنازعہ 7پولنگ سٹیشنوں میں ری پولنگ کا حکم جاری کیا تھا۔