عمران خان کے خلاف رانا ثناء اللہ کے بیان کا وزیراعظم نے نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ شہباز شریف کو کارروائی کی ہدایت

جمعرات 30 جنوری 2014 08:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف بیان کا سخت نوٹس لیا ہے اور وزیراعلیٰ شہباز شریف کو اس پر کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھی کہا کہ رانا ثناء اللہ کا بیان انتہائی نامناسب ہی اور ہم اس کا سخت نوٹس لیں گے۔