جہلم‘ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا تلہ رینج میں پاک فوج کی مشقوں کا جائزہ،آرمی چیف نے پاک فوج کے جوانوں کی کارکردگی اور مہارت کی تعریف کی

جمعرات 30 جنوری 2014 08:01

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ٹلہ رینج میں پاک فوج کی مشقوں کا جائزہ لیا پاک فوج کے جوانوں کی کارکردگی اور مہارت کی تعریف کی نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بدھ کے روز جہلم کے قریب تلہ رینج کا دورہ کیا جہاں پر انہوں نے پاک آرمی کی مشقوں کا جائزہ لیا ان مشقوں میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں اور لاہور کورز کے دستوں نے شرکت کی اس موقع پر فوجی جوانوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا مشقوں کے دوران جوانوں نے اپنی جنگی مہارت دشمنوں کے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کی اعلیٰ مہارت دکھائی آرمی چیف نے جوانوں کی کارکردگی اورمہارت کی تعریف کی۔