کوئٹہ ،سانحہ مستونگ کی زخمی خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ،ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی

جمعرات 30 جنوری 2014 08:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء)سانحہ مستونگ کی زخمی خاتون سی ایم ایچ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں مستونگ کے علاقے درینگڑھ میں ایران سے آنے والی زائرین کی بس پر خود کش حملے میں زخمی ہونے والی خاتون کنیز کوثر کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہلاکتوں کی تعداد30ہوگئی