پہلے ٹی 20میچ میں بھی آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 13رنز سے شکست دی دے،کیمرون وائٹ کو شاندا ر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا،آسٹریلیا کو 3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہوگئی

جمعرات 30 جنوری 2014 07:57

اوول (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔30جنوری۔2014ء) آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے بعد کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20میچ میں بھی آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 13رنز سے ہرا دیا اس طرح ٹیسٹ اور ون ڈے کے بعد ٹی 20میں بھی ہار انگلینڈ کا مقدر نظر آرہی ہے ، کیمرون وائٹ کو شاندا ر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا آسٹریلیا کو 3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہوگئی ۔

پہلے ٹی 20میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا اور کیمرون وائٹ کے دھواں دھار 75، فنچ کے 52، میکسوئل کے 20، جارج بیلی کے 14، لیون کے 33رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت 213 رنز کا بڑا ہدف انگلینڈ ٹیم کو دیدیا ۔ انگلینڈ کی طرف سے براڈ ، ڈینربیچ ، بوبپارہ اور رائٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

(جاری ہے)

213رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ نے بھی شاندار بیٹنگ کا آغاز کیا انگلینڈ کی طرف سے اے ڈی ہالس نے 22، جے ای روٹ نے 32، او ربوپپارہ نے 65رنز ناٹ آؤٹ کی اننگز کھیلی مڈل آرڈر جلدی آؤٹ ہونے کی وجہ سے انگلینڈ صرف 200رنز تک ہی پہنچ سکا انگلینڈ کے 5 کھلاڑی ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے ۔

آسٹریلیا کی طرف سے کولٹر نیل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ہرنیکوئس 2 جبکہ میکسوئل اور مورہیڈ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا کیمرون وائٹ کو شاندا ر کارکردگی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا آسٹریلیا کو 3میچوں کی سیریز میں 1-0کی برتری حاصل ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :