یوکرائن ، حزب اختلاف کی زیر حراست مظاہرین کو مشروط طور پر عام معافی دینے کے اقدام کی مذمت، حکومت عام معافی کو مظاہرے ختم کرنے کے لیے استعمال کر نا چاہتی ہے، مظاہرین کا موقف

جمعہ 31 جنوری 2014 08:15

کیف(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔31جنوری۔2014ء)یوکرائن میں حزب اختلاف نے زیر حراست مظاہرین کو مشروط طور پر عام معافی دینے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ اپوزیشن کا موٴقف ہے کہ حکومت عام معافی کو مظاہرے ختم کرنے کے لیے استعمال کر نا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

ملکی پارلیمان میں منظور ہونے والی قرارداد کے مطابق جیلوں میں قید مظاہرین کو اسی وقت رہا کیا جائے گا، جب حکومت مخالفین مظاہرے اور سرکاری عمارتوں سے قبضہ ختم کر دیں گے۔

یوکرائن میں صدر وکٹر یانوکووچ کے خلاف جاری مظاہروں کے دوران سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس قرارداد کی منظوری کے بعد ان افراد کی رہائی ممکن ہو گئی ہے۔ صدر یانوکووچ ایک ہفتے کے دوران مخالفین کو کئی رعایتیں دے چکے ہیں۔ تاہم حزب اختلاف ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :